اترپردیش کے بلند شہر کی رہائشی خاتون اپنے شوہر درشن سنگھ کے ساتھ غازی آباد آئی تھی۔ واپس لوٹتے وقت وجیا نگر کے عوامی بیت الخلا میں خاتون حاجت کے لئے گئی تھی۔ اسی وقت خاتون کو درد ہونے لگا کچھ ہی دیر بعد خاتون نے جڑوان بچوں کو جنم دیا۔ اس وقت ماں اور بچوں کی حالت نازک تھی لیکن دو پولیس اہلکار کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اب ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
عوامی بیت الخلا میں خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
غازی آباد میں ایک خاتون نے عوامی بیت الخلا میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی اس لئے ماں اور بچوں کی جان خطرہ میں تھی لیکن دو پولیس اہلکاروں کی مدد سے خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں۔
عوامی بیت الخلا میں خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا
اترپردیش کے بلند شہر کی رہائشی خاتون اپنے شوہر درشن سنگھ کے ساتھ غازی آباد آئی تھی۔ واپس لوٹتے وقت وجیا نگر کے عوامی بیت الخلا میں خاتون حاجت کے لئے گئی تھی۔ اسی وقت خاتون کو درد ہونے لگا کچھ ہی دیر بعد خاتون نے جڑوان بچوں کو جنم دیا۔ اس وقت ماں اور بچوں کی حالت نازک تھی لیکن دو پولیس اہلکار کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اب ماں اور بچے صحت مند ہیں۔
موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے انسانیت کی مثال قائم کی۔ پاس میں موجود پولیس کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل گل محمد نے فوری طور پر خاتون اور بچوں کو قریبی اسپتال میں داخل کروایا جس کی وجہ سے خاتون اور بچوں نے علاج کروانا شروع کردیا ہے۔
خاتون کے شوہر درشن سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی بیوی اور بچوں کی جان بچ گئی۔
اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار بروقت ایمبولینس کو فون نہیں کرتے تو دیر ہوسکتی تھی۔ ڈاکٹر گورو نے بتایا کہ خاتون کی زچگی 24 ہفتوں کے اندر ہوئی ہے جس کی وجہ سے خاتون اور بچوں کے لئے خطرہ بہت زیادہ تھا۔ دونوں بچے بہت کمزور پیدا ہوئے ہیں۔