ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیڈلی کوتوالی علاقے کے گاؤں سیٹلی میں ایک والدہ نے اپنے دو معصوم بچوں کا پہلے گلا دبا کر قتل کیا اور اُس کے بعد خود کشی کر لی۔
اس معاملے کے بعد پورے حلقے میں کہرام مچ گیا۔ جانکاری ملنے پر اس پی وپن ٹنڈا نے بھی جائے واقعہ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔
گاؤں کے پردھان نے بتایا کہ اس لڑکی کی شادی تقریباً چار برس پہلے ہوئی تھی تبھی سے اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا۔