نوئیڈا :ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی پہلی خاتون پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں جو بھی خامی ہے اسے فوراً دور کیا جائے گا۔ پولیس کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے گی اور جرائم کی روک تھام پر زور دیا جائے گا۔مجرمین پر بروقت اور معقول کاروائی کی جائے گی۔Woman Commissioner Lakshmi Singh Determined to make Noida Commissionerate Ideal
اس دوران آئی پی ایس لکشمی سنگھ نے حکومت کی منشا کے مطابق کام کرنے کو ترجیح دی ہے اور ٹریفک پولیس کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ آنے والے وقت میں پولیس اہلکاروں کے قیام کے لئے مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوئیڈا کمشنریٹ کو دیگر کمشنریٹس کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
اس طرح ریاست کی اکنامی راجدھانی کہلائے جانے والے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی سیکورٹی کی کمان خواتین کے ہاتھ میں آگئی ہے۔ لکشمی سنگھ کے بطور پولس کمشنر، کمشنریٹ میں اب پانچ خواتین پولیس افسران ہیں جو بڑی ذمہ داریوں کے ساتھ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ خاتون پولیس کمشنر کے ساتھ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، دو ڈی سی پی اور ایک اے سی پی خواتین ہیں۔
مزید پڑھیں:All India Pasmanda Muslim پچھڑے مسلمانوں کے حق میں لڑائی جاری رکھنے کا عزم
گوتم بدھ نگر ضلع کی تشکیل کے بعد ایس ایس پی سسٹم ہو یا کمشنریٹ سسٹم، اب تک ضلع میں خواتین پولیس سربراہ کی تعیناتی نہیں رہی ہے۔ اب 2000 بیچ کی انڈین پولیس سروس کی افسر لکشمی سنگھ ضلع کی پہلی پولیس سربراہ ہوں گی۔ یہی نہیں
لکشمی سنگھ اتر پردیش کی پہلی خاتون پولیس کمشنر بھی ہیں۔ گوتم بدھ نگر اور لکھنؤ کے بعد کانپور، وارانسی، پریاگ راج، غازی آباد اور آگرہ میں بھی کمشنری نظام نافذ کیا گیا ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی خاتون آئی پی ایس کمشنر نہیں بنی۔ گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ میں لکشمی سنگھ کی پوسٹنگ کے بعد خواتین پولیس افسران کا دبدبہ ہو گیا ہے۔
اب لکشمی سنگھ پولیس کمشنر کے طور پر محکمہ پولیس کی قیادت کریں گی۔ بھارتی سنگھ پہلے ہی ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر کا کام دیکھ رہی ہیں۔تیز طرار آئی پی ایس ورندا شکلا چھٹی کے بعد ایک بار پھر ڈی سی پی ویمن سیکورٹی کا کام دیکھ رہی ہیں جبکہ میناکشی کاتیان ڈی سی پی کرائم کے طور پر تعینات ہیں۔ نئی آنے والی ورنیکا سنگھ کو اسسٹنٹ کمشنر پولیس خواتین کا چارج دیا گیا ہے۔ اب ضلع میں پہلی بار چار خواتین آئی پی ایس ایک ساتھ کام کریں گی۔Woman Commissioner Lakshmi Singh Determination To Make Noida Commissionerate Ideal