ETV Bharat / state

وارانسی ائیر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کے الزام میں خاتون گرفتار

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 12:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے میں ایک خاتون کو غیر قانونی طریقے سے سونا بھارت لانے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔خاتون کے پاس سے 16 لاکھ سے زائد قیمت کا سونا برآمد کیا گیا ہے۔

وارانسی ائیر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کے الزام میں خاتون گرفتار
وارانسی ائیر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کے الزام میں خاتون گرفتار

بھارت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سونا اسمگلنگ کے واردات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسی حوالے سے بنارس کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو سونا اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ خاتون نے تقریبا 16 لاکھ سے زائد کی قیمتوں کا سونا اسمگلنگ کیا، جسے ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔

ایئرپورٹ کے کسٹم آفیسر نے بتایا کہ خاتون ایئر انڈیا کے ذریعے شارجہ سے بنارس ائیرپورٹ پہنچیں، جہاں پر انہیں ایک خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ ایک خاتون غیر قانونی طریقے سے کثیر تعداد میں سونا لیکر آئی ہے۔ اسی سلسلے میں کسٹم آفیسر نے تلاشی شروع کر دی۔تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ ایک خاتون نے پرفیوم کی بوتل میں سونا چھپایا تھا۔گہرائی سے تلاشی کے بعد یہ راز عیاں ہوا۔

کسٹم افیسر نے بتایا کہ اس معاملے میں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کے پاس سے تقریبا سولہ لاکھ سے زائد قیمت کا سونا برآمد کیا گیا ہے۔ضروری کارروائی کے بعد خاتون کو چھوڑدیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.