گاندربل: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے تحت بدھ یعنی 25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پولنگ عملہ پولنگ مراکز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں آج ڈگری کالج گاندربل سے ایس ایس پی گاندربل اور اے ار او گاندربل الطاف احمد جو کہ الیکشن آفیسر بھی ہیں کی نگران میں عملے کو پولنگ مواد کے ساتھ ضلع کے الگ الگ پولنگ مراکز کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
اس موقع پر الیکشن آفیسر نے کہا کہ انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہیں ۔ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ ووٹروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح سے استعمال کریں اور بڑھ چڑھ کے الیکشن میں حصہ لیں تاکہ ضلع گاندربل میں 100 فیصد ہی ووٹ درج ہو۔
ٹریفک کے حوالے سے جب ہم نے انسپیکٹر منظور احمد قریشی سے بات کی تو انہوں نے بتایا ہم نے سیکٹر وائز کے حساب سے گاڑیوں کو رکھا ہوا ہے تاکہ ملازموں کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کچھ گاڑیوں کو ریزورو بھی رکھا ہے تاکہ ایمرجنسی میں ان کا استعمال کیا جا سکے ۔