ETV Bharat / state

سہارنپور: خاتون نے ڈاکٹر اور آشا ورکرز پر سنگین الزام عائد کیے

سہارنپور تحصیل رام پور منیہاران کے گاؤں نین کھیڑی کی ایک خاتون نے آشا ورکر سمیت سہارنپور کے پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف ڈیلیوری کے دوران بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے ڈی ایم سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

woman allegations against the doctor and asha workers in saharanpur
خاتون نے ڈاکٹر اور آشا ورکرز پر سنگین الزام عائد کیے
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 10:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گاؤں نین کھیڑی کی باشندہ رشمی سینی نے ڈی ایم سے تحریر دے کر شکایت کی ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل ڈیلیوری کے وقت آشا ورکر منجو اور جند کھیڑا کی آشا ورکر انجو، ڈیلیوی کے لئے اسے سہارن پور کے ایس بی ڈی اسپتال لے گئی، جہاں سے وہ گابا الٹراساو نڈ سنٹر لے گئیں۔

دیکھیں ویڈیو

بتایا کہ الٹراساو نڈ کے بعد ڈاکٹر نے کوئی رپورٹ نہیں دکھائی اور ڈرانے والے انداز میں بتایاکہ ماں اور بچے دونوں کو خطرہ ہے۔ بچے کےاندر گندا پانی چلا گیا اگر اس نے فوری طور پر آپریشن نہیں کیا تو ماں اور بچے دونوں کی جان کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے۔

جس سے اہل خانہ خوف زدہ ہوگئے۔ جس کے بعد 18 ہزار روپیہ میں معاملہ طے کرکے آپریشن کردیا گیا۔

خواتین کاالزام ہے کہ ماں کو صحیح طریقہ سے ہوش بھی نہیں آیا تھا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

اس نے بتایا کہ آپریشن کے بعد جب وہ اپنے گھر چلی گئی تو اس کے پیٹ میں تیز درد ہوتا رہا، جب وہ دوبارہ چیک کرانے آئی تو اس سے صحیح طریقہ سے بات نہیں کی گئی، جب اس نے دوسری جگہ دکھایاتو پتہ چلاکہ اس کے پیٹ میں خون کی پرت باقی رہ گئی ہے، جس کے سبب یہ درد ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:

'اردو کے فروغ میں ہر شخص کا تعاون ضروری'

جس کا پھر سے آپریشن کرنے کی بات کہی جارہی ہے، خاتون نے بتایاکہ اس کے گھر کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ہسپتال والے لوٹنے کھسوٹنے پر لگے ہیں۔ متاثرہ نے ڈی ایم سے آشا ورکر اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی مطالبہ کیا ہے۔

وہیں اس معاملے پر سہارنپور کے ضلع میڈیکل افسر بی ایس سوڈھی نے کہا ہے کہ اس معاملے جانچ چل رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.