ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی کے لنکا تھانہ علاقہ Varanasi Lanka Police Station کے ناریہ میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر فون کے ذریعے تین طلاق دینے کا الزام لگاتے ہوئے لنکا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شکایت کے مطابق متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ شوہر نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر جسم فروشی میں دھکیلنے کی کوشش Trying to Push into Prostitution کی لیکن جب خاتون نے احتجاج کیا تو ملزم نے پہلے اس کی بے رحمی سے پٹائی کی اور پھر اسے دو بچوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد اسے فون پر تین طلاق دے دیا۔
شکایت درج کرانے کے بعد لنکا پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ مذکورہ معاملے میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ لنکا تھانہ کے ناریہ علاقہ کی رہنے والی Naria of Lanka Police station خاتون نے شکایت دی ہے۔ ان کے مطابق اس کی شادی 22 اکتوبر 2007 کو ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:سہارنپور میں تین طلاق کا واقعہ
تب سے وہ اپنے شوہر اپنی ساس اور بھابھی کے ساتھ اپنے سسرال میں رہتی ہے۔ لیکن تینوں اسے جہیز کے لیے مسلسل ہراساں Allegation of Dowry Harassment کرتے ہیں اور شوہر اس پر آرکسٹرا میں کام کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے۔ لیکن جب اس نے یہ کام کرنے سے انکار کیا تو اس کے شوہر نے اسے فون پر تین طلاق دے کر بے رحمی سے پیٹا اور گھر سے باہر پھینک دیا۔ متاثرہ نے اس معاملے میں لنکا پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا-