ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں بھی شراب تسكری - اترپردیش نیوز

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ سبھی بازار، دکانیں بند ہیں لیکن شراب نوشی کے لیے تسکری جاری ہے۔

لاک ڈاؤن میں بھی شراب تسكری
لاک ڈاؤن میں بھی شراب تسكری
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 4:21 PM IST

اُتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں کرائم برانچ اور کوی نگر پولیس نے چھاپہ مار کر 96 پیٹی شراب اور دوسری برانڈ کی 36 بوتل شراب برآمد کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایس ایس پی کلا ندھی نے بتایا کہ موقع پر چھ لوگ گرفتار کیے گئے، جن میں راج کمار، نریندر یادو، ستیش یادو، منجیت، آکاش ورما اور روہت ہیں جب کہ چار افراد فرار ہونے میں کامیاب رہیں۔

غازی آباد ایس ایس پی نے بتایا کہ ہرپریت اس کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کے کاروبار میں استعمال کی گئی سفاری، کار، ٹرک اور دوسری گاڑیاں پکڑ لی گئی ہیں۔

گرفتار کیے گئے مجرموں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188، 269، 270، 120b کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، جسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ میں شراب خریدنے کی غرض سے وہاں گیا تھا، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر لاک ڈاؤن میں کوئی شراب خریدنے کیوں جائے گا؟

ایس ایس پی نے کہا کہ ہم نے ضلع کے سبھی تھانہ انچارج کو کہہ دیا ہے کہ کسی بھی حال میں اس طرح کی واردات نہیں ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.