ETV Bharat / state

Akhilesh on Women's Pension: حکومت میں آنے پر خواتین کی پنشن تین گنا کریں گے

سماج وادی وجے رتھ یاترا Samajwadi Vijay Rath Yatra کے ساتھ منگل کو اناؤ پہنچے اکھلیش یادو نے جی آئی سی گراؤنڈ میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کہا، ''سماجوادی پارٹی کی حکومت آئی تو خواتین کی پنشن تین گنا کی جائے گی۔

author img

By

Published : Dec 28, 2021, 10:58 PM IST

حکومت میں آنے پر خواتین کی پنشن تین گناکریں گے: اکھلیش

اناؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جھوٹ بولنے اور ووٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت آنے پر خواتین کی پنشن میں تین گنا اضافہ Will increase women's pension کیا جائے گا اور سائیکل یا سانڈ کے حملے میں مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

سماج وادی وجے رتھ یاترا کے نویں مرحلے میں منگل کو اناؤ پہنچے اکھلیش نے جی آئی سی گراؤنڈ میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کہا، ''سماجوادی پارٹی کی حکومت میں خواتین کو جو پنشن 500 روپے ملتی تھی، ہمیں اگر اسے تین گنا بھی کرنی پڑے، 1500 روپے دینے پڑیں توہم ماؤں بہنوں کو 1500 روپے پنشن دینے کا کام کریں گے۔ نوجوانوں کے لئے نوکری اور روزگار کاانتظام کریں گے۔ اور سانڈ کے حلمے سے جن لوگوں کی موت ہوئی ہے، ان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دیں گے۔ سائیکل حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو بھی پانچ لاکھ کی مالی امداد دیں گے۔

اکھلیش نے کہا کہ 'بی جے پی صرف اور صرف ووٹوں کی سیاست کرتی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل سمیت عوامی امور اور سوالات سے بچنے کے لیے وہ مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ بھگوان رام کے نام پر اسے صرف ووٹ چاہئے، اس لیے دہلی سے لکھنؤ اور لکھنؤ سے دہلی تک مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے۔

بی جے پی کا رام مندر سے کوئی لینا دینا نہیں BJP has nothing to do with Ram Mandir ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شری رام مندر کی تعمیر کو روکنے کی حیثیت کسی میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس پی صدر نے کہا کہ کانپور، قنوج میں بی جے پی نے اپنے ہی تاجر پر چھاپہ مار دیا۔ یہاں سے ملنے والی رقم بی جے پی کارکنوں کی ہے۔ اس سے نوٹ بندی کی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ Former Chief Minister Akhilesh Yadav نے کہا کہ 'کانپور میٹرو کا سنگ بنیاد سماج وادی حکومت میں رکھا گیا تھا۔ ایس پی حکومت کے سنگ بنیاد کے وقت مرکز کے اس وقت کے شہری ترقی کے وزیر نے بھی شرکت کی تھی۔ ہمارے ساتھ سنگ بنیاد کے وقت بی جے پی کے جو لوگ اس وقت اسٹیج پر موجود تھے وہ آج اسٹیج پر نظر نہیں آئیں گے۔ ایس پی حکومت بنے گی تو میٹرو کانپور سے گنگا پار کرکے اناؤ تک لائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.