ETV Bharat / state

مرجائیں گے لیکن واپس نہیں جائیں گے: یوگیش پرتاپ

بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضد پر اڑی ہے اور کسانوں کے لئے منفی رویہ اختیار کر رہی ہے۔ مر جائیں گے لیکن واپس نہیں جائیں گے۔

مر جائیں گے لیکن واپس نہیں جائیں گے:یوگیش پرتاپ

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 7:58 PM IST

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف جہاں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے وہیں آج نوئیدا میں پھر سے 11 کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔

اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضد پر اڑی ہے اور کسانوں کے لئے منفی رویہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کے حق میں تنظیم کھڑا کر کے ہماری تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔تاہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ویڈہو

یوگیش پرتاپ نے کہا کہ شدید سردی میں کھلے آسمان کے نیچے احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ حکومت دوہری نیتی اپنا رہی ہے مرکزی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے کے لئے کوشاں ہے، لیکن کسان سر جھکانے اور ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔

مرکزی حکومت کو تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا نہیں تو یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مر جائیں گے لیکن واپس نہیں جائیں گے۔ حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.