ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب انسانوں کی زندگی کی رفتار کا پہیہ رک سا گیا ہے، جس کے سبب فضائی آلودگی میں کافی حد تک کمی آئی ہے، اس کا مثبت اثر جنگلی جانوروں میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گاڑیوں کی آواز، سیاحوں کا شور و غل اب جنگلوں سے ختم ہوگیا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ جنگل کے خونخوار درندے جنگل کی عام شاہراہوں پر گھومتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کا کترنیا گھاٹ جو سیاحوں کی پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے، سیاحوں اور گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہونے سے جنگلی جانوروں کو یہ ماحول کافی پسند آرہا ہے۔ کترنیا گھاٹ کے جنگل میں شیر، تیندوا، چیتا، ہاتھی، بارہ سنگھا سیاحوں کے خوف سے چھپے رہتے تھے، مگر لاک ڈاؤن کے سبب کترنیا گھاٹ میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ جس سے فضائی آلودگی اور صوتی آلودگی میں کافی کمی آئی ہے، اور یہ کمیاں جنگلی جانوروں کو کافی راس آرہی ہے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ جانوروں کو صاف فضاء کافی پسند آتی ہے، جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں اب عام شاہراہوں پر بے خوف گھومتے نظر آرہے ہیں۔