ریاست اترپردیش کے ہندو رہنما کملیش تیواری کے قتل کے بعد ان کی اہلیہ کرن تیواری کو ہندو سماج پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا۔
کرن تیواری صدر منتخب ہونے کے بعد آج پہلی بار کرن تیواری اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری راجیش مانی ترپاٹھی میڈیا سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ کملیش تیواری کو 18 اکتوبر کو لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر جاقو سے گود کر قتل کیا گیا تھا اور ان کے سر میں گولی بھی ماری گئی تھی، جس کے گجرات اے ٹی ایس نے قتل کے دونوں ملزمین معین الدین اور اشفاق کو گجرات راجستھان سرحد سے گرفتار کیا تھا۔ فی الحال ، دونوں ملزمین سے ابھی بھی پوچھ گچھ جارہی ہے۔
وہیں وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے گذشتہ بدھ کو کملیش تیواری کی اہلیہ کوپندرہ لاکھ روپے کی مالی مدد دی تھی اور قتل کے معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں چلانے کا حکم دیا تھا۔