ETV Bharat / state

Allegedly Acid Attack On Woman سنبھل میں بیوی کا شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:52 PM IST

ضلع سنبھل پولیس میں تھانہ فتح گڑھ کے علاقے کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سے تحریری شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

سنبھل میں بیوی کا شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام

سنبھل: اکثر اوقات میاں بیوی کے درمیان کسی نہ کسی جھگڑے کی وجہ سے عجیب و غریب واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ اکثر و بیشتر یکطرفہ محبت میں لڑکے کے ذریعہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اترپردیش کے ضلع سنبھل کے فتح گڑھ تھانہ کے علاقے کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر پر تیزاب پھینکنے کا الزام لگایا ہے تاہم اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔متاثرہ خاتون کو ضلع سنبھل کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Swami Yeshweer Maharaj مسلمان اپنا نام تبدیل کر کے ملازمت کر رہے ہیں، سوامی یشویر مہاراج کی زہر افشانی

ذرائع کے مطابق خاتون کی شادی 24 مئی 2021 کو ضلع سنبھل کے فتح گڑھ تھانے کے چھابڑا گاؤں کے رہنے والے یوگیش عرف گبر سے ہوئی تھی، شادی کے چند دن بعد ہی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے لگے تھے ۔اس کے بعد 20 نومبر 2021 کو ضلع سنبھل کی چندوسی عدالت میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ طلاق کے بعد متاثرہ خاتون اپنے میکے میں رہنے لگی، شوہر پر الزام ہے کہ اس نے گھریلو خاتون کو گھر بلایا۔اس شخص نے اپنی بیوی کو زدوکوب کیا اور اس کے بعد تیزاب سے حملہ کر دیا۔ مقامی تھانے کی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل مہں نہیں آئی ہے۔مقامی باشندوں میں اس واقعے کو لے کر غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.