ETV Bharat / state

نئی گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں؟ - اس سلسلہ میں کوئی معقول جواب موصول نہیں ہو سکا ہے

ریاست اترپردیش میں یکم اکتوبر سے ان لاک 5.0 شروع ہونے کے بعد جہاں دیگر شعبوں میں عوام کو راحت مل چکی ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، تمام بازار اور کاروباری مراکز کھلنے لگے ہیں۔ سماجی اور سیاسی تقریبات میں عوام کی شرکت بلا روک ٹوک نظر آنے لگی ہے۔ لیکن مساجد میں ابھی تک لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

why the number of worshipers is not mentioned in the newly issued guideline
نئی جاری کردہ گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 7:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز میں صرف پانچ ہی نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

نئی جاری کردہ گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں

ان لاک 5.0 کی نئی گائیڈلائن کے مطابق اب سب کچھ لاک ڈاؤن کے پہلے کی طرح کھلتا دکھائی دے رہا ہے۔ تمام سرگرمیاں عام دنوں کی طرح نظر آنے لگی ہیں۔ لیکن مساجد میں ابھی بھی لاک ڈاؤن جیسی ہی صورتحال نظر آرہی ہے۔ یہ ہے رامپور کی جامع مسجد جہاں آج جمعہ کے موقع پر نماز جمعہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور امام کے علاوہ صرف پانچ ہی مصلین کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

why the number of worshipers is not mentioned in the newly issued guideline
نئی جاری کردہ گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں

نائب امام جامع مسجد مولانا حسیب احمد کی امامت میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جب ہم نے مولانا حسیب احمد سے سوال کیا کہ جس طرح سے ان لاک 5.0 میں دیگر سرگرمیوں میں رعایت نظر آ رہی ہے تو کیا عبادات کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی رعایت کیوں نہیں دی گئی؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبادات کے تعلق سے ان لاک 5.0 کی گائیڈلائن میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے جبکہ جامع مسجد انتظامیہ کے اراکین ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ سے ملاقات کر چکے ہیں اور تحریر بھی دے چکے ہیں کہ جہاں دیگر تقریبات میں 100 افراد تک شامل ہونے کی اجازت ہے تو نماز کے لیے بھی اجازت دی جائے۔ لیکن ابھی تک ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی معقول جواب موصول نہیں ہو سکا ہے۔

مولانا حسیب احمد ، نائب امام جامع مسجد رامپور

بہرحال اترپریش میں تمام سرگرمیاں پہلے کی طرح انجام دی جانے لگی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کب اور کیسے مساجد کے دروازوں کو کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ کو اوپر سے ملے گی اور پھر ضلع انتظامیہ کب مساجد کے ذمہ داران کو اس کی اجازت دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.