علیگڑھ: مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں سمیت ضلع علیگڑھ میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا، ریل گاڑیوں، بسوں، کار، پولیس چوکی وغیرہ میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کے ذریعہ کروڑوں کی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے پر حاجی ضمیر اللہ خان نے حکومت کی جانب سے کی جا رہی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ اب کہاں گیا بابا کا بلڈوزر Bulldozer Action جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی سابق ترجمان کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کے گھروں پر چلایا گیا تھا اور بابا کہتے تھے کہ احتجاج کے دوران ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا، گھروں پر بلڈوزر چلایا جائے گا تو اب کیوں نہیں چلایا جا رہا۔ Where Did the Bulldozer Run Over the Muslims Go Now
یہ بھی پڑھیں: