ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس کے علاقے حسائن کوتوالی کے گاؤں سنچاولی میں قریب دس بیگھہ گندم کی فصل میں آگ لگ گئی۔ جب تک فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی تب تک پوری فصل جل کر خاک ہوگئی۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کی وجہ کھیت کے اوپر لگا ہائی ٹینشن تار سے نکلی چنگاری ہے۔
گاؤں سنچاولی کے کھیت میں پیچھوتی گاؤں کے رہائشی سریندر نے بٹائی پر گندم کی فصل کی تھی۔ اس کے لیے اس نے گاؤں رتی کے نگلا کے پردھان دیویندر کا تین بیگا کھیت لیا تھا۔ بدھ کی دوپہر کو کھیت میں کاٹ کر رکھی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فصل میں آگ لگنے کی اطلاع پر جب تک فائر بریگیڈ پہنچتی تب تک پوری فصل جل گئی تھی۔ ضلع میں فصلوں میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ حسائن علاقے کے گاؤں بابس میں تین کسانوں کی 30 بیگا گندم کی فصل جل کر خاک ہوگئی۔