ETV Bharat / state

بھارت ماتا مندر، 'اکھنڈ بھارت' کا ترجمان - اکھنڈ بھارت

شہر بنارس میں سینکڑوں دیوی دیوتاؤں کے مندر ہیں، لیکن ان میں' بھارت ماتا مندر' اپنے آپ میں یکسر منفرد ہے، اس مندر میں کسی دیوی دیوتا کا مجسمہ نہیں بلکہ متحدہ بھارت کا نقشہ ماربل سے زمین پر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Mar 21, 2019, 9:02 AM IST

شہر بنارس کو مندروں کا شہر کہا جاتا ہے، یہاں پر مختلف دیوی دیوتاؤں کے مندر ہیں، ان میں جین، بودھ اور دوسرے مذاہب کے مندر بھی شامل ہیں۔

بھارت ماتا مندر میں متحدہ بھارت کا نقشہ ماربل سے زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس نقشے میں پہاڑ، دریا، سمندر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستاناور سری لنکا کو نہایت خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔

بھارت ماتا مندر، 'اکھنڈ بھارت' کا ترجمان

یہ نقشہ بغیر کسی اسکیل کے نہیں بنایا گیا ہے بلکہ نقشہ بنانے کا جو رائج طریقہ ہوتا ہے اسی طریقے کے مطابق اس کو ڈھالا گیا ہے۔

اس مندر کو دیکھنے کے لیے غیر ملکی اور مقامی سیاح آتے ہیں اور اس کی خوبصورتی دیکھ کر حیرانرہ جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نےجب یہاں آئے ہوئے سیاحوں سے گفتگو کی تو بیشتر نے کہا کہ اس مندر کی تشہیرٹھیک سے نہیں ہوئی۔ اس کے بارے میں زیادہ لوگوں کو علم نہیںاور محکمہ سیاحت اس کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہا ہے۔

پونےسے آئے ہوئے شاہانے نام کے سیاح نے کہا کہ اتنا خوبصورت مندر ہے لیکن ہم لوگ اتفاق سے یہاں آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کو اس مندر کی تشہیر کرنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس کو دیکھ سکیں۔

بھارت ماتا مندر میں نگراں کے طور پر کام کرنے والے راجو نے بتایا:' یہاں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد زیادہ آتی ہے مقامی لوگ کم آتے ہیں'۔

انہوں نے اس کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا'پنڈت شیو پرساد گپت 1913 میں کراچی سے کانگریس کی ایک کانفرنس سے لوٹ رہے تھے۔ واپسی میں وہ پونےمیں ٹھہرےاور وہاں پر وہ ایک بیواؤں کے آشرم میں گئے جہاں پر مٹی سے اسی طرح کا نقشہ زمین پر بنایا گیا تھا۔ پنڈت شیو پرساد گپت اس سے بہت متاثر ہوئے اور یہیں سے ان کو تحریک ملی اور انہوں نے بنارس آکر اس کی تعمیر کا آغاز کیا'۔

سنہ 1924 میں اس مندر کی تعمیر مکمل ہوئیاور 1936 میں مہاتما گاندھی نے اس کا افتتاح کیا۔ اس دن کے بعد سے یہ مندر عوام الناس کے لیے کھول دیا گیا اور یہاں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.