ETV Bharat / state

سوشل میڈیا اور اردو زبان کے عنوان سے میرٹھ میں آن لائن تقریب کا اہتمام

Webinar On Social Media And Urdu Language میرٹھ کے یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ’ادب نما‘ پروگرام کے تحت ’سوشل میڈیا اور اردو‘ کے عنوان سے ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مختلف یونیورسٹیوں کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی اردو ادب میں نمایاں رول ادا کرنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا اور اردو زبان کے عنوان سے میرٹھ میں آن لائن تقریب کا اہتمام
سوشل میڈیا اور اردو زبان کے عنوان سے میرٹھ میں آن لائن تقریب کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 4:44 PM IST

سوشل میڈیا اور اردو زبان کے عنوان سے میرٹھ میں آن لائن تقریب کا اہتمام

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقدہ ایک آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔انجمن اردو اسکالر اور شعبہ اردو کے اشتراک سے ہر ہفتے منعقد ہونے والی آن لائن تقریب میں سوشل میڈیا اور اردو کے عنوان سے ویب نیر کا اہتمام کیا گیا۔

ٹیچر آصف علی کا کہنا ہے کہ مختلف موضوعات پر مبنی پروگرام کرانے کا مقصد جہاں ہم کو اپنی یونیورسٹی میں ایم اے لیول کے کورسز پڑھائے جانے کے متعلق جانکاری مہیا کراتے ہیں وہیں ہماری ماہرین کے تجربات سے بھی بچوں کو روشناس کرانے کی کوشش ہوتی ہے تاکہ ہمارے طلباء موجودہ دور کی تمام جانکاریاں حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے اردو والوں میں سوشل میڈیا کی اہمیت پیدا ہوئی ہے، اردو کے فروغ میں نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ آپ اپنے موبائل پر دنیا بھر کے تمام اردو اخبارات اور رسالے پڑھ سکتے ہیں۔ اردو دنیا نے فیس بک پر بھی اپنا گروپ بنا رکھا ہے جس پر ہمیں بہت سی کہانیاں اور اہم معلومات ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو طلباء نے 15 دسمبر 2019' کی چوتھی برسی منائی

یونی کوڈ نے اردو والوں کی احساس کمتری کو دور کر دیا ہے۔وہیں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ آج ڈیجیٹل دور تیزی سے بدل رہا ہے، جو کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے اس کا اصل ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.