ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آرسی کیس میں جلد کامیابی ملے گی: محمود پراچہ - CAA and NRC case

کانپور میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے سپریم کورٹ کے مشہور و معروف وکیل محمود پراچہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'سی اے اے، این آرسی پر پر بہت جلدی کامیابی ملے گی۔'

Mehmood Pracha
Mehmood Pracha
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 6:34 PM IST

سپریم کورٹ کے مشہور و معروف وکیل محمود پراچہ نے کہا کہ 'ملک میں جب تک ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کی حکومت نہیں آئے گی تب تک سماجی برابری قائم نہیں ہوسکتی۔

سی اے اے، این آرسی معاملے پر انہوں نے کہا کہ 'جلد ہی کامیابی ملے گی۔ اترپردیس کو پولیس اسٹیٹ بنانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔'

کانپور میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے آئے سپریم کورٹ کے مشہور و معروف وکیل محمود پراچہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'سی اے اے، این آرسی پر پر بہت جلدی کامیابی ملے گی۔'

سی اے اے اور این آرسی کیس میں جلد کامیابی ملے گی: محمود پراچہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہم زیادہ زور اس بات پر دے رہے ہیں کہ امبیڈکر کا آئین ملک میں پوری طرح نافذ کیا جائے۔ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو جب حکومت کرنے کا موقع ملے گا تب ملک میں سماجی برابری نافذ ہو پائے گی۔

محمود پراچہ نے کہا کہ 'دہلی فساد پر ہم نے انصاف پانے کی کوشش کی اور ہمیں وہاں کے عدالت کے ذریعے کامیابی حاصل ہوئی ہے جس طرح دلی میں مقدمات قائم ہوئے ہیں اسی طرح ہم جلد ہی اترپردیش کے ضلع اناؤ کے بانگر مؤ کے معاملے میں بھی مقدمات قائم کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'دہلی فسادات کے اصل ملزمین کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لوں گا'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ضلع بجنور میں جس طرح سے پولیس کی گولی سے بے قصور کا قتل ہوا ہے ان پولیس والوں پر بھی مقدمات قائم کریں گے، مظلوم کو انصاف دلائیں گے۔ اترپردیش میں پولیس کا قانون چل رہا ہے موجودہ حکومت اترپردیش کو پولیس اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے جسے ہم آئین کے مطابق ہونے نہیں دیں گے۔'

سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے کانپور میں کئی مسلم وکلاء اور شہر کے معززین سے بھی ملاقات و گفتگو کی۔ وہ اپنی مہم کے تحت جلد ہی کوئی نئی پالیسی کا آغاز کریں گے جس کے بارے میں ابھی انہوں نے کوئی اظہار نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.