لکھنؤ: وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعہ کو اترپردیش حکومت کےذریعہ ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کے لئے منعقد تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی نے سرمایہ کاروں کو اترپردیش میں کامیاب اور محفوظ سرمایہ کاری کا بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست کی حکومتیں، پالیسی، فیصلہ، نیت اورمزاج سے ترقی کے ساتھ ہیں۔PM Modi in UP Investors Summit
مودی نے تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ملک کے معروف سرمایہ کاروں سے بدلتے اترپردیش کی نئے تصویر کا ذکر کرتےہوئے کہا’ ہم پالیسی سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں۔ فیصلوں سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں، نیت سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں اور مزاجا بھی ترقی کے ساتھ ہیں۔Pm Modi in Lucknow
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں جدید ایکسپریس وے کا طاقت ور نیٹ ورک بن رہا ہے۔ اترپردیش ڈیفنس جکشن بننے والا ہے۔ جیور ائیر پورٹ، بین الاقوامی سطح پر اترپردیش کو دنیا سے جوڑنے میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ اترپردیش میں بڑھتی سرمایہ کاری ریاست کے نوجوانوں کے لئے نئے روزگار کے مواقع لے کرآرہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مسقبل کے جدید ہندوستان کی ترقی کے راستے میں یو پی کو سب سے مضبوط بنیادی ستون بتایا۔ The UP Investors Summit
انہوں نے کہا کہ یوپی کی عوام نے 37سال بعد کسی حکومت پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقتدار سونپا ہے۔ اس لئے وہ اعتماد کے ساتھ آج یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اترپردیش ہی ہے جو 21ویں صدر میں ہندوستان کے ترقی کو رفتار دے گا۔ اگلے 10سالوں میں اس بات کوآپ صحیح ثابت ہوتا دیکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گراونڈ بریکنگ سریمنی کے افتتاحی اجلاس میں مودی کے علاوہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ ملک کے معروف کاروباری گوتم اڈانی، بڑلا گروپ کے کمار منگلم بڑلا اور ہیرانندانی گروپ کے نرجن ہیرانندانی نے بھی خطاب کیا۔ تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی میں مختلف کاروباری گروپوں کے 80ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے تمام ترقیاتی پروجکٹوں کا کام شروع ہوگا۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اترپردیش میں سرمایہ کاروں کا استقبال کرتے ہوئے کہا’ ریاست کے نوجوان طاقت میں وہ قابلیت ہے جو آپ کے سپنوں اور عزائم کو نئی اڑان اور نئی اونچائی دے گا۔ اترپردیش کے نوجوانوں کی محنت، قابلیت، سمجھ، خودسپردگی آپ کے سبھی سپنوں، عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچا کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :PM Modi Talks To PRI Members: سرینگر میں غریب کلیان سمیلن سے وزیراعظم مودی کا ورچوئل خطاب