پانی کی سنگین صورت حال سے بچنے کے لیے اور لوگوں میں پانی کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔
یہی شعور اجاگر کرنے کےلیے اتر پردیش کے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے نوئیڈا کے وکاس بھون آڈیٹوریم ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ضلع کے تما م گرام پردھان مدعو تھے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لیے ’’پردھان منتری پانی شکتی ابھیان ‘‘ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ تمام گرام پردھانوں کو اس اہم پروگرام کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھنا ہوگا۔
حساس ہوکر اس مہم کو اپنی اپنی گرام سبھا میں تحریک کے طور پر لیں تاکہ گرتے ہوئے زمینی آبی سطح کو قابو میں کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام گرام سبھاؤں میں افراد کو حکومت کی طرف سے اس وقت مفت پودے دستیاب کرائے جا رہے ہیں لہذا اس کی منصوبہ بندی تمام گرام پردھان اپنے سطح پر تیار کرلیں اور اپنے اپنے علاقے میں وسیع پیمانے پر شجرکاری پروگرام منعقد کراتے ہوئے حکومت کے جنگل مهاكبھ کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اہم پروگرام انہی کے فائدے کے لیے حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے، جس کا فائدہ انہیں اور آنے والی نسلیں حاصل کریں گیں اور گرتے ہوئے آبی زمینی سطح کو بچایا جا سکے گا۔