ETV Bharat / state

شمشان گھاٹ حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد 25 ہوئی - یوپی اردو نیوز

اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مرادنگر تھانہ حلقہ واقع بمبا روڈ پر شمشان گھاٹ کے احاطے میں گیلری کی چھت گر گئی۔ جس میں تقریباً 25 افراد دب کر ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شمشان گھاٹ حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد 25 ہوئی

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 5:07 PM IST

Updated : Jan 4, 2021, 3:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مرادنگر تھانہ حلقہ واقع بمبا روڈ پر شمشان گھاٹ کے احاطے میں گیلری کی چھت گر گئی۔ جس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ لینٹر پیلرز پر پڑا ہوا تھا۔ جو آخری رسومات ادا کرنے آئے افراد پر گر گیا۔

لوگون کو ملبے سے نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کچھ دشواریاں پیش آ ئیں۔

شمشان گھاٹ حادثہ: ہلاک شدگان کی تعداد 25 ہوئی

حالات کو قابو کرنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔ ملبے میں دبے 38 لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تعزیت کی اور انہیں 2-2 لاکھ روپیے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اتر پردیش کے مراد نگر میں ہونے والے دردناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم مودی نے اس دردناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”اتر پردیش کے مراد نگر میں ہونے والے دردناک حادثے کی خبر سے میں غمزدہ ہوں ۔ ریاستی حکومت امداد اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں ، اور ساتھ ہی زخمیوں کے لئے بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں”۔

Last Updated : Jan 4, 2021, 3:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.