ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سوہاس ایل وائی کی قیادت میں جی ایل بجاج گریٹر نوئیڈا میں ووٹرز بیداری پروگرام منعقد Voter Awareness Program in Noida کیا گیا۔
مہمان خصوصی کے طور پر موجود چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے طلباء سے ملاقات CDO Anil Kumar meet Students کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی جمہوریت دنیا کی سب سے بڑی اور پائیدار جمہوریت ہے اور بھارت کی جمہوریت کو مضبوط کرنے میں تمام ووٹروں کا اہم رول رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'تمام رائے دہندگان کو آئندہ انتخابات کے دوران اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ بھارت کی جمہوریت مزید مضبوط ہوسکے۔'
انیل کمار نے کہا کہ 'ووٹرز کو آگاہ کرنے میں تمام طلباء کا اہم کردار ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندان، اپنے گاؤں، اپنے شہروں، اپنے علاقوں کے تمام ووٹروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کریں۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جن لوگوں کی عمر یکم جنوری 2022 کو 18 سال مکمل ہو رہی ہے اور ان کا نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں درج Add names to voters list نہیں ہے وہ اپنی درخواست آن لائن پر کریں تاکہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا سکے۔'
- یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی مہم
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر شیلیندر بہادر نے کہا کہ 'آئندہ انتخابات میں اچھے عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال Vote for development of the country کریں تاکہ ملک اور ریاست کی مزید ترقی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر دیگر افسران، ڈائریکٹر اور پروفیسر جی ایل بجاج، محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔