سہارنپور کے مشہور شہر دیوبند کے عیدگام میدان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 20 ویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
خواتین کی خدمت کرنے والی زوبی نے بتایا کہ وہ گذشتہ 20 دنوں سے آ رہی ہیں۔
یہاں جتنی خواتین آتی ہیں اُن کی خدمت کرنے میں وہ ہمہ تن گوش ہیں۔
ہم اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اِسے لڑتے رہے گے۔
ایک رضاکار نے بتایا کہ وہ یہاں پر 15 دنوں سے آ رہی ہیں اور خواتین کی فکر کرتے ہوئے وہ ان کی خدمت کر رہی ہیں۔
ایک دیگر خاتون رضاکار نے بتایا وہ لوگ کسی سے گھبراتے نہیں ہیں، جب تک یہ شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیاجاتا، اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
یہاں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ ان احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا، جب کہ دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کی خواتین مظاہرہ کرتی رہیں گی۔