اس ضمن میں متاثرہ فریق کی جانب سے پرمل نے بتایا کہ پڑوس کے ہی چند افراد جو شہ زور قسم کے ہیں میرے مکان کے سامنے سے کھڑنجا لے جانا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ راستے کی مخالفت کرنے پر رات کو دوسرے فریق نے گھر میں داخل ہو کر ہمارے اہل خانہ پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس میں گھر کے افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔انہوں نے پولیس کے طریقہ کار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں دی گئی تحریر میں رد و بدل کر دیا گیا ہے اور ہماری سنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔