ETV Bharat / state

دو فرقوں میں پرتشدد جھڑپ، دو ہلاک چار زخمی - سنت کبیرنگر میں پرانی رنجش کے پیش نظر دو فریقین جھڑپ

سنت کبیرنگر میں پرانی رنجش کے پیش نظر دو فریقین میں ہوئی جھڑپ میں دو افراد کی موت، جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سنت کبیرنگر میں پرانی رنجش کے پیش نظر دو فریقین میں ہوئی جھڑپ میں دو افراد کی موت، جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 4:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے خلیل آباد علاقے میں پرانی رنجش کے سلسلے میں دو فریقین میں ہوئے پرتشدد جھڑپ میں دو افراد کی موت ہوگئی، تاہم وہیں دیگر چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) برجیش سنگھ نے بتایا کہ خلیل آباد علاقے کے پڑؤکھر گاؤں میں رام نول اور بکھدھر کے درمیان دو مہینے سے پرانی رنجش کے سلسلے میں تنازع چل رہا تھا، تاہم دونوں فریقین میں کئی بار مارپیٹ ہوچکی ہے۔

وہیں اتوار کی دیررات اس تنازع میں تشدد کی شکل اختیار کرلی اور دونوں گروپ کے درمیان لاٹھی، ڈنڈوں اور دھار دارہتھیار سے جم کر مارپیٹ ہوگئی۔

اس تنازع میں کل چھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

برجیش سنگھ نے بتایا کہ زخمیوں میں 35 برس کے جھگرو کی حالت نازک بتاکر ڈاکٹرز نے میڈیکل کالج گورکھپور ریفر کردیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

وہیں ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران دوسرے فریق کے 50 برس کے وکھدھر کی موت ہوگئی۔

دونوں گروپ کے زخمی چار افراد کا علاج خلیل آباد میں چل رہا ہے، ایس پی نے بتایا کہ دونوں فریق کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم حادثے میں شامل ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.