ETV Bharat / state

Muzaffar Nagar Municipal Elections: مظفر نگر میں مسلم خواتین سے جبراً بی جے پی کو ووٹ ڈلوانے کا ویڈیو وائرل

مظفر نگر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹنگ کے دوران ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں کچھ مسلم خواتین اپنا ووٹ ڈالتی نظر آرہی ہیں۔

جبراووٹ ڈلوانے کی ویڈیو وائرل
جبراووٹ ڈلوانے کی ویڈیو وائرل
author img

By

Published : May 8, 2023, 4:48 PM IST

Updated : May 8, 2023, 5:11 PM IST

مظفر نگر: ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا حساب لگانا شروع کر دیا۔ اسی دوران ووٹنگ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس نے پارٹی کے امیدواروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ویڈیوز میں کچھ مسلم خواتین سے کنول کے نشان پر مہریں لگوائی جا رہی ہیں۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

جبرا ووٹ ڈلوانے کا ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ضلع میں ووٹنگ کے بعد بڑی پارٹیوں کے امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ تاہم عوام نے ان پر کتنا اعتماد کیا ہے، یہ تو آنے والے دنوں میں ہی پتہ چلے گا۔ اس دوران ضلع کے میونسپلٹی ایریا کے ایک بوتھ پر مسلم خواتین کی ووٹنگ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ووٹنگ کی شفافیت پر طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: CM Yogi Adityanath On Industrialist: اترپردیش کے تئیں سرمایہ کاروں کا نظریہ بدلنے میں کامیابی ملی

دراصل ایک منٹ 12 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ مسلم خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ پر پہنچی ہیں۔ اس دوران اندر کوئی ان کو تین بیلٹ پیپر دے رہا ہے اور بی جے پی کے کمل کے نشان پر مہر لگا رہا ہے۔ ایک خاتون کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ کسی اور نشان پر مہر لگانے آئی تھی لیکن اسے مجبور کیا گیا کہ وہ کسی اور نشان پر مہر لگا دیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس پولنگ بوتھ کا ہے۔ اس وقت ویڈیو کے حوالے سے طرح طرح کی بحث ہو رہی ہیں۔ اس میں کتنی سچائی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

Last Updated : May 8, 2023, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.