ETV Bharat / state

سابق وزیراعلی کلیان سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی

author img

By

Published : May 4, 2020, 3:11 PM IST

ضلع کاس گنج میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نوجوان راجستھان کے سابق گورنر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے خلاف غیر مہذب تبصرہ کر رہا ہے۔

سابق وزیراعلی کلیان سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی
سابق وزیراعلی کلیان سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی

ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان نے کلیان سنگھ کو گولیوں سے چھلنی کرنے کی بات کہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع کاس گنج کے بی جے پی رہنما اور کارکنوں میں سخت ناراضگی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں نے کوتوالی میں تحریر دے کر ویڈیو میں دھمکی دینے والے نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل کلیان سنگھ کا ضلع کاس گنج سے گہرا لگاؤ ہے۔ کلیان سنگھ یہاں سے رکن پارلیمان بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال ان کے بیٹے راجویر سنگھ عرف راجو اٹا-کاس گنج لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔

حال ہی میں واٹس ایپ پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس میں ایک نوجوان ذات پات کی بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کو گولی مار دینے کی دھمکی دے رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے بی جے پی کارکنوں میں سخت ناراضگی ہے۔ اتوار کے روز بی جے پی رہنما ڈاکٹر بی ڈی رانا، کونسلر نیترپال سنگھ، امیت راجپوت، بی جے پی کے سابق ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج سنجے پنڈھیر پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ تحریر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کا مطالبہ کیا۔ انسپکٹر ڈی کے دوبی نے بتایا کہ 'معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ویڈیو کی بنیاد پر آئی ٹی ایکٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.