میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک کار نظر آرہی ہے جسے ایک کنٹینر تیز سے سڑک پر گھسیٹ رہا ہے۔ یہ کنٹینر اس گاڑی کو کھلونے کی طرح سڑک پر گھسیٹ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت اس گاڑی میں کچھ لوگ بھی سوار تھے جنہوں نے کسی طرح گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ غنیمت رہی کہ اس حادثے میں کار سواروں میں کسی بھی شخص کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وائرل ویڈیو گزشتہ روز رات کی ہے۔میرٹھ کے پرتاپ پور تھانہ علاقے کے ریٹھانی گاؤں کا واقعہ ہے جہاں کار میں سوار کچھ لوگوں نے کنٹینر ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکا۔
نشے میں دھت ڈرائیور رف ڈرائیونگ کا سلسلہ جاری ہے۔ڈرائیور نشے میں دھت تھا جس نے کنٹینر کو روکنے کے بجائے اس کی رفتار بڑھا دی۔ تصادم کے بعد وہ اسے گھسیٹ کر کافی دور تک لے گیا۔اس واقعے کی ویڈیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔
اس کے بعد وہ بھی وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ لیکن پولیس نے بر وقت ملزم ڈرائیور کو پکڑ لیا۔مقامی باشندوں نے کار کو کھسیٹنے کا ویڈیو بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Noida نوئیڈا میں بھیانک سڑک حادثہ، خاتون کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا
پو؛یس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نشے میں دھت ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔