ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مظلوم کو ملا انصاف

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے دیوبند کے محلہ سرائے کہاران میں یرغمال بنائے گئے انیس نامی شخص کو ای ٹی وی بھارت کی کوششوں سے سودخوروں کے چنگل سے رہا کرایا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبروں کا اثر، مظلوم کو ملا انصاف

author img

By

Published : Jan 16, 2020, 11:38 PM IST

اس موقع پر انیس کی اہلیہ نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو اہمیت کے ساتھ منظرعام پر لانے میں ای ٹی وی بھارت کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ نمائندے نے ہمارے لیے انصاف کی لڑائی لڑی۔ ہمارے معاملے کو سینیئر افسران تک پہنچایا جس سے ہمیں کافی حوصلہ اور طاقت ملا۔

دراصل دیوبند کے محلہ سرائے کہاران میں ایک زورآور سود خور نے انیس نامی شخص سے ڈیڑھ لاکھ کے عوض چھ لاکھ روپیے سے زائد کی رقم حاصل کرلی۔ یہاں تک کہ متاثر خاندان نے اپنا مکان تک فروخت کردیا، اس کے بعد بھی سود خور کی رقم متاثرہ شخص پر باقی رہی، جس کی وجہ سے اس نے انیس کو یرغمال بنا لیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبروں کا اثر، مظلوم کو ملا انصاف

اس معاملے پر انیس کی اہلیہ آسما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر انیس نے محلہ کے ایک شخص سے چھ برس قبل مکان گروی رکھ کر ایک لاکھ 35 ہزار روپے قرض لیا تھا۔

آسما نے بتایا کہ میرے شوہر مذکورہ شخص کو سود کی رقم ادا کرتے رہے لیکن پھر بھی 8 لاکھ 37 ہزار روپیے ادا نہیں ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا رہائشی مکان فروخت کر کے مذکورہ شخص کو چھ لاکھ روپے ادا کئے لیکن اب اس نے پھر ان پر چھ لاکھ روپے بقایہ کردیئے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سودخور نے ان سے سات لاکھ روپیے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا اور رقم نہ ادا کرنے پر انیس کو ان کے ہی گھر میں یرغمال بنا لیا۔

آسما نے بتایا کہ جب وہ اور ان کی نند انیس کو چھڑانے پہنچیں تو سودخور نے انہیں یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ 'پیسے لے آئیں اور انیس کو لے جائیں'۔

آسما کا الزام ہے کہ صرف سودخور نے انہیں پیٹا بھی اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سودخور کے مظالم اور اذیت کے باعث اس کا کنبہ سڑک پر آگیا ہے اور وہ کسی طرح کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں۔

وہیں انیس کی بہن وسو نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ میرے بھائی کو ملزموں سے نجاب ملی ہے جس کے لئے ہم دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای ٹی وی کی متواتر خبرسں سے پولیس انتظامیہ سود خوری جیسے معاملات میں کافی مستعد ہو گئی ہے اس سلسلے میں ایس پی دیہات ودیاساگر مشرا نے دیوبند کے محلہ سرائے کہاران میں سود خوری سے متاثر خاندان کے معاملہ میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔

ایس پی دیہات نے کہا کہ اگر جرم ثابت ہوا تو سودخور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Intro:اینکر

 سہارنپور کے علاقے دیوبند می، پولیس انتظامیہ سود خوری کے ایک معاملے سخت ہوگئی اور ایس پی دیہات ودھیاساگر مشرا نے بتایا کہ دیوبند کے سرائے کہاران میںسود خور سے دہشت زدہ خاندان کے معاملہ میں جانچ کی ہدایت دے گئی ہےے،اس معاملہ میں متاثرہ خاندان کی خاتون آسماں نے تحریر دی تھی، ایس پی دیہت نے کہا کہ اگر جرم ثابت ہوا تو سود مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Body:ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ اس معاملہ کو اہمیت کے ساتھ ظاہر کرنے پر متاثرہ خاندا ن نے ای ٹی وی اردو بھارت کاشکریہ ادا۔
تفصیل کے مطابق دیوبند کے محلہ سرائے کہاران میں ، سود مافیا نے متاثرہ ڈیڑھ لاکھ کے عوض چھ لاکھ روپیہ سے زائد کی رقم حاصل کرلی او رمتاثرہ خاندان نے اپنا مکان تک فروخت کردیاہے، اس کے بعد بھی سود خور کی رقم متاثرہ شخص پر باقی رہی۔ جس کی وجہ سے اس نے متاثرہ کو یرغمال بنا لیا۔اس معاملے میں آسماںنے کوتوالی میں دی تحریر میں بتایا تھا کہ اس کے شوہر انیس نے محلہ کے ایک شخص سے 6 سال قبل مکان گروی رکھ کر ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے قرض لیا تھا۔ آسماں کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ شخص کو سود دیتا رہا ، لیکن اس نے پھر بھی 8 لاکھ سنتیس ہزار روپیہ باقی رکھے ہوئے ہیں،آسماںنے بتایا کہ اس نے اپنا رہائشی مکان فروخت کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو چھ لاکھ روپے دیئے اور اب اس نے پھر ان پر چھ لاکھ روپے بقایہ کردیئے۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس شخص نے اس سے دوبارہ 7 لاکھ روپیہ کا مطالبہ کرنا شروع کردیا اور رقم نہ دینے پر انیس کو اس کے گھر کے ایک کمرے میں یرغمال بنا لیا۔آسماں نے بتایا کہ جب وہ اور اس کی نند بسوّ انیس کو چھڑانے پہنچی توملزم شخص نے اس کو چھوڑنے سے صاف کردیا، اور کہا ، پیسے لے آئیں اور انیس کو لے جائیں۔ آسماں کا الزام ہے کہ نہ صرف سود مافیا نے اسے پیٹا بلکہ اسے گھر سے بھگا کر اس کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ سود مافیا کے مظالم اور اذیت کے باعث اس کا کنبہ سڑک پر آگیا ہے اور وہ کسی طرح کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں۔متاثرہ خاندان کی خاتون آسماں نے ای ٹی وی بھارت کابھی بطور خاص شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ کو اہمیت کے ساتھ ظاہر کرنے کے سبب انہیں انصاف ملنے کی امیدجگی ہے۔انیس کی بہن بسوّ نے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کے ذریعہ میرے بھائی کو ملزموں سے چھڑایا گیاہے ،جس کے لئے ہم آپ کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Conclusion:واک تھرو: تسلیم قریشی (سہارنپور)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.