علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مولانا آزاد لائبریری کے مقابل لان میں ایک فوارے سمیت فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں اسٹیم باتھ، سونا باتھ، جاکوزی اور سائنٹیفک ویٹ ٹریننگ مشین سے لیس ہیومن پرفارمینس لیباریٹری کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد شیخ الجامعہ پروفیسر طارق منصور نے فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں چل رہے دیگر تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ، سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر اکبر حسین، یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر ایم محسن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی گیمز کمیٹی انیس الرحمن خان اور یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر امجد علی وغیرہ بھی موجود تھے۔