ETV Bharat / state

VHP Removed Two Members: پولیس کی کارروائی کے بعد وی ایچ پی نے بھی ملزمین کو باہر کا راستہ دکھایا

کاشی کے گھاٹوں پر متنازعہ پوسٹر لگانے کے معاملے میں پولیس کی گرفتاری کے بعد وی ایچ پی نے دو ملزمین کو تنظیم سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ متنازع پوسٹروں کے ذریعے گنگا کے گھاٹوں پر غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی کی بات کی گئی تھی۔

vhp-expels-who-pasted-controversial-posters-on-the-ghats-of-varanasi
پولیس کی کارروائی کے بعد وی ایچ پی نے بھی ملزمین کو باہر کا راستہ دکھایا
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 10:10 PM IST

کاشی کے گنگا گھاٹوں پر متنازع پوسٹر چسپاں کرنے کے معاملے میں قانونی کارروائی کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے بھی VHP Removed Two Members ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ وی ایچ پی نے اس سلسلے میں 2 ارکان کو تنظیم سے باہر کا راستہ دکھایا ہے جس کی تصدیق صوبے کے وزیر آنند سنگھ نے کی ہے۔

غور طلب ہے کہ گنگا گھاٹ کے کنارے واقع اہم گھاٹوں پر وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے بینر تلے ان لوگوں نے متنازعہ پوسٹر چسپاں کیا تھا۔ ان پوسٹروں میں گنگا گھاٹوں پر Non-Hindus to Keep Away From Ghats غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں لکھا گیا تھا۔ ان پوسٹروں کے خلاف پورے شہر کے لوگوں نے احتجاج کیا۔ جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور پولیس کمشنر کی جانب سے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں وی ایچ پی رہنما راجن گپتا اور بجرنگ دل میٹرو پولیٹن کنوینر نکھل ترپاٹھی 'رودر' کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کی کارروائی کے بعد اب وی ایچ پی نے متنازع پوسٹر لگانے والے تنظیم کے 2 ارکان کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ اس حوالے سے وشو ہندو پریشد کے صوبائی وزیر آنند سنگھ نے فون پر بتایا کہ متنازعہ پوسٹر لگانا لوگوں کا ذاتی معاملہ ہے۔

تنظیم نے اس سلسلے میں کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ یہ عمل بے ضابطگی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس لیے تنظیم نے پوسٹر لگانے والے 2 ممبران کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ اب ان لوگوں کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.