ETV Bharat / state

Vending Zone in Rampur: رامپوری ذائقوں کو فروغ دینے کیلئے وینڈنگ زون کے قیام کا منصوبہ - Vending Zone Based on Rampur Food is Being Prepared

رامپور کو دیگر خصوصیات کے ساتھ روایتی اور مختلف اقسام کے ذائقوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ نوابین رامپور کی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں مزیدار کھانوں کا بھی کافی رواج رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب رامپور کے ذائقوں کو پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا، لیکن جدید طزر زندگی اور بازاروں میں فاسٹ فوڈ چھا جانے کی وجہ سے یہاں کے روایتی اور شاہی ذائقے اسٹریٹ وینڈرز تک سمٹ کر رہ گئے۔ Vending Zone Based on Rampur Food is Being Prepared

رامپوری ذائقوں کو فروغ دینے کے لئے وینڈرز زون کا قیام کیا جائے گا

author img

By

Published : May 14, 2022, 3:44 PM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں روایتی ذائقوں کو فروغ دینے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ رامپور کو بڑے پیمانے پر پہچان دلانے اور اسٹریٹ وینڈرز کے روزگار کو فروغ دینے کے لiے رامپور میں دہلی کے پراٹھے والی گلی کے طرز پر وینڈنگ زون کا قیام کیا جائے گا۔ یہ کب اور کس طرح ہوگا، اس کا قیام اور کن کن ذائقوں کو اس میں شامل کیا جائے گا؟ اس متعلق چیف ڈیولپمنٹ آفیسر غزل بھاردواج نے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔Promotion of Rampuri Food

رامپوری ذائقوں کو فروغ دینے کے لئے وینڈرز زون کا قیام کیا جائے گا

رامپور کو دیگر خصوصیات کے ساتھ روایتی اور مختلف اقسام کے ذائقوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ نوابین رامپور کی ریاست ہونے کی وجہ سے یہاں مزیدار کھانوں کا بھی کافی رواج رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب رامپور کے ذائقوں کو پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا، لیکن جدید طزر زندگی اور بازاروں میں فاسٹ فوڈ چھا جانے کی وجہ سے یہاں کے روایتی اور شاہی ذائقے اسٹریٹ وینڈرز تک سمٹ کر رہ گئے۔ جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ایسے افراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی کافی محدور ہو گئے۔

رامپور میں بیروزگاری دور کرنے اور اسٹریٹ وینڈرز کے ذائقوں کو پہچان دلانے کے مقصد سے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر غزل بھاردواج نے بتایا کہ دہلی کی پراٹھے والی گلی کی طرز پر رامپور کے پان دریبہ والے مقام پر وینڈنگ زون کا قیام کیا جائے گا۔

غزل بھاردواج نے بتایا کہ وہ رامپور شہر کی بیکری صنعت سے وابستہ لوگوں سے ملاقات کر رہی ہیں اور ان کی اشیاء کی خصوصیات کی تفصیل بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ رامپور کی روایتی مٹھائیاں اور کھانوں پر مبنی ایک انوینٹری تیار کرائی جا رہی ہے۔ انوینٹری میں مشن شکتی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ جیسے حکومت کے ویژن کو مؤثر شکل دینے کے مقصد سے ایسی گھریلوں خواتین کی ڈشیز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جو ذائقہ اور ریسیپی کے حساب سے اہم ہیں۔ رامپور کے ذائقوں میں افسران کی دلچسپیوں کو دیکھ کر امید کی جا رہی ہے کہ رامپور کے ذائقوں کی خوشبو ایک مرتبہ پھر مہکنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم تنظیمیں ہر روز مسافروں کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.