ETV Bharat / state

Mother Language Day مادری زبان میں تعلیم دینا زبان کے تحفظ کا اہم ذریعہ

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 12:24 PM IST

بھارت گنگا جمنی تہذیب، مختلف ثقافتوں اور ایک کثیر لسانی ملک ہے اور یہاں کے متنوع ورثہ، اخلاقیات اور مادری زبانوں کا تحفظ ضروری ہے، بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینا زبان کے تحفظ کا اہم ذریعہ ہے۔ Mother Language Day

Mother Language Day
Mother Language Day

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبہ جات نے عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا جس میں مادری زبانوں اور دیگر زبانوں کے کردار پر زور دیا گیا۔ عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں زبانوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شعبہ لسانیات میں منعقدہ آن لائن لیکچر میں معروف ماہر لسانیات پروفیسر رویندر گرگیش (سربراہ، شعبہ انگریزی، سمرقند اسٹیٹ یونیورسٹی، ازبکستان) نے ایک آن لائن لیکچر دیا، جس کا اہتمام شعبہ کی مسعود حسین خان لسانی سوسائٹی کے تحت کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر گرگیش نے ''مادری زبان'' کی تعریف کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور مادری زبانوں اور دیگر زبانوں کے کردار پر زور دیا جن کا ذکر قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ذریعہ تعلیم کے طور پر کیا گیا ہے۔

Mother Language Day
Mother Language Day

انھوں نے تعلیمی برادری پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ان کی مادری زبانوں میں تعلیم کو قابل رسائی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ صدر شعبہ پروفیسر محمد جہانگیر وارثی نے عالمی یوم مادری زبان کی اہمیت پر اظہار خیال کیا اور عالمگیریت کے دور میں لسانی تنوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کی تعلیم اور ذو لسانیت کو دنیا بھر میں تیزی سے قبول کیا جا رہا ہے اور زبانوں کو اب لوگوں کی شناخت کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے جس سے ثقافتی تنوع کو فروغ دینے میں زبانوں کی اہمیت کو سمجھا جاسکتا ہے۔ عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر پوسٹر سازی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے شرکت کی۔

اول انعام عالم زہری (ایم اے) اور دوم انعام مشترکہ طور سے احمد صدیقی اور محمد اکبر (ریسرچ اسکالر) نے حاصل کیا۔ سوم انعام مشترکہ طور سے ثانیہ رفیع (ایم اے) اور عظمیٰ آفرین (پی ایچ ڈی) کو دیا گیا۔ اقرا رضا، محبوب زاہدی (پی ایچ ڈی)، رقیہ ندیم، فوزیہ خان (ایم اے) اور ارم صدیقی (پی ایچ ڈی) کو حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے ہیں۔ مادری زبان کے بین الاقوامی دن پر ماڈرن انڈین لینگویجز شعبہ میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ صدر شعبہ پروفیسر مشتاق احمد زرگر نے مادری زبان کے بین الاقوامی دن کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے دنیا بھر میں پائے جانے والے لسانی تنوع کے بارے میں آگہی پیدا ہوتی ہے، جس سے مادری زبان کی ثقافتی طور پر قبولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی یوم مادری زبان

انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایک کثیر لسانی ملک ہے اور یہاں کے متنوع ورثہ، اخلاقیات اور مادری زبانوں کا تحفظ ضروری ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مراٹھی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان نے کہا کہ یہ دن تمام مادری زبانوں کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے بیداری پیدا کرتا ہے کیونکہ کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی معاشرے اپنی زبانوں کے ذریعے روایتی علم اور ثقافتوں کو مستقل طور پر محفوظ رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.