ETV Bharat / state

وارانسی: جس پُل کا افتتاح وزیراعظم نے کیا تھا وہ۔۔۔۔۔۔ - ریلوے اسٹیشن

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارنسی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے جس پل کا افتتاح کیا اس پل پر مہینوں کے بعد بھی پانی نیچے گرنے کے لیے پائپ کی وائرنگ نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے بارش کے ایام میں پل کے نیچے گزرنے والے ہزاروں افراد کو بھیگتے ہوئے جانا پڑ رہا ہے۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل
کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:10 PM IST

رواں برس 16 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی کا دورہ کر کے مختلف پروجیکٹز کا افتتاح کیا تھا جس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے مہاکال ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل، ویڈیو

اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر اوور بریج کا بھی افتتاح کیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد ابھی تک تعمیر مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پل کے نیچے سے گزرنے والے افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح کے بعد اگرچہ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہو گیا تھا لیکن پل پر پائپ کی وائرنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس کے نیچے سے گزرنے والے مسافروں کو بھیگتے ہوئے جانا پڑ رہا ہے۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل
کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل

مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں سے اس پل کی تعمیر ہو رہی ہے اور رواں برس جب وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا اور آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن پل کے پائپ کی وائرنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پل کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا وہی پل جو تعمیری کام کے وقت منہدم ہوا گیا تھا جس کے سبب متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.