بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں حضرت امام جعفر صادقؒ کی یاد میں عقیدت واحترام کے ساتھ کونڈے پر ایصال و ثواب کیا گیا اور ملک کے تحفظ، امن و امان، وبائی بیماریوں سے محفوظ و مامون رہنے کی دعائیں بھی کی گئیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فرمان حیدر نے بتایا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی یاد میں کونڈا کے فاتحہ کی روایت تقریباً تیرہ سو برس سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 رجب کو کسی شخص نے حضرت امام جعفر صادقؒ سے پوچھا تھا کہ رزق میں برکت ہونے کی دعائیں کیا ہے۔ اسی موقع پر انہوں نے یہ دعا بتائی تھی اور عوام اس روز کو کونڈے کے فاتحہ کے یادگار کے طور پر منانے لگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا تہوار ہے جو نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں سبھی مکتبہ فکر کے لوگ مناتے ہیں اور رزق میں برکت کی دعا مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رات میں خواتین پاک صاف ہوکر ٹکیہ بناتی ہیں اور فجر کی نماز بعد سبھی اپنے بچے و اہل خانہ کے ساتھ دعائیں مانگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا پریشان ہیں اس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔