ETV Bharat / state

وارانسی: کورونا کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری

کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد ایک طرف جہاں مختلف ریاستوں میں کرونا کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے وہیں اترپردیش کے کئی اضلاع میں بھی کورونا کے کیسز میں اچانک سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے- وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی کے علاوہ ریاست کے بعض اضلاع کےلیے خاص احکامات جاری کیے۔

Varanasi: Corona cases continue to rise
وارانسی: کورونا کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 3:14 AM IST

بنارس میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اچانک اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع محکمہ صحت کے ذریعے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 223 کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں ایک کورونا کے مریض کی موت بھی ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی بنارس میں کورونا مریضوں کی تعداد 323 پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے ضلع میں کرونا کے کیسز پر قابو پانے کے لیے کم مختلف احکامات جاری کیے ہیں جس میں پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے وہیں دکانوں کے کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کو متعین کیا جس میں سبھی دکانیں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہی کھلیں گی۔ ساتھ ہی ماسک اور سماجی دوری بنانا ہر کسی پر لازم قرار دیا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کرونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے ایک میٹنگ طلب کی جس میں لکھنؤ، کانپور، میرٹھ، بنارس ،غازی آباد اور آگرہ میں خاص توجہ دینے کے لیے ہدایت کیا ہے۔ وزیراعلی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہر درجہ یکم سے درجہ آٹھ تک سبھی نجی وسرکاری اسکولز کو 11 اپریل تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ویکسینیشن کے سلسلے میں کہا کہ یکم اپریل سے 45 برس کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.