ملک بھر میں کورونا وبا کے چلتے سرکاری ہسپتال اور ویکسینیشن سینٹر پر 45 سال سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ وہیں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یکم مئی سے 18 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسین لگائی جائےگی لیکن اچانک اس پروگرام کو ملتوی کیے جانے سے دونوں ہی عمر کے افراد ویکسینیشن کرانے کے لیے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھیڑ بڑھ گئی ہے اور 45 سے کم عمر والے افراد کو مایوسی ہی ہاتھ لگ رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے جب مرادآباد کے پرائمری اسپتال کا جائزہ لیا تو 18 سال کی عمر سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کا ویکسینیشن نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ 45 سال سے زیادہ کے لوگوں کو ہی ویکسین دی جا رہی ہے۔
اس معاملے کے تعلق سے ہسپتال کے ملازم کا کہنا ہے کہ اترپردیس میں ابھی صرف سات اضلاع کو ہی 18 سال سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا حکم دیا گیا ہے اور ان میں اترپردیس کا مرادآباد ضلع شامل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جب تک مرادآباد کے لیے حکم نہیں آجاتا تب تک صرف 45 سال سے زیادہ کے عمر کے لوگوں کو ہی ویکسین لگائی جائےگی۔