اترپردیش میں کورنا ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت آج فرنٹ لائن ملازمین کے ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پہلے دن تقریبا 2000 اجلاس میں دولاکھ طبی اہلکار کو ٹیکے لگائے گئے۔
فرنٹ لائن ملازمین کے ویکسینیشن مہم کے ضمن میں آج اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا اور طبی اہلکار سے ٹیکہ کاری مہم میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہیں اتنے کم وقت میں اتنی کارگر ویکسین بنائی ہے۔
ملحوظ رہے کہ بدھ کی دیر شام تک تقریبا 1800بوتھوں پر ٹیکہ لگانے کی تیاریاں ہوچکی تھیں۔ اسکے بعد اب 12 اور 18فروری کو بھی فرنٹ لائن ملازمین کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔
دوسرے مرحلے کے ٹیکہ کاری مہم کے درمیان ضلع امیٹھی کے ترسنڈی میں واقع سی آر پی ایف گروپ کے جوانوں اور افسروں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔ ٹیکہ کاری کے لئے گئے محکمہ صحت کی ٹیم کو احاطے کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جس سے پوری ٹیم تقریبا 2گھنٹے تک باہر کھڑی رہی جس کے بعد انہیں اندر داخلے کی اجازت ملی۔
سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی کو۔ویکسین کی جگہ پر کووڈ شیلڈ ویکسین لگانے کا مطالبہ کرہے تھے۔ محکمہ صحت کی ٹیم کو کافی مشقت کے بعد 11:15 بجے احاطے میں داخلے کی اجازت ملی جس کے بعد جوانوں و افسروں کو ٹیکہ لگایا گیا۔