ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی نے جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا - PANDIT NEHRU BIRTH ANNIVERSARY

ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

پی ایم مودی کی فائل فوٹو
پی ایم مودی کی فائل فوٹو (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 12:23 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پنڈت نہرو 14 نومبر ، 1889 میں اتر پردیش کے الہ آباد (اب پریاگ راج) میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ملک کی آزادی کی جدوجہد کے دوران سرکردہ چہروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے 27 مئی 1964 کو اس دار کو الوداع کہا۔ جواہر لعل نہرو کے بچوں سے بے انتہا لگاؤ کی وجہ سے ان کے یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "میں اپنے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"

نہرو کے بارے میں

نہرو 14 نومبر، 1889 میں اتر پردیش کے الہ آباد (اب پریاگ راج) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام موتی لعل نہرو تھا جو کانگریس کے سینئر ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ پنڈت نہرو نے جنگ آزادی میں اہم کردار کیا اور آزادی کے متوالوں میں وہ ملکی سطح کے بڑے رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ 1930 اور 1940 کی دہائیوں میں آزادی کی تحریک کی قیادت کرنے والے مہاتما گاندھی کے بعد نہرو دوسرے نمبر پر شمار ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Children's Day یوم اطفال پنڈت نہرو کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے

1947 میں برطانوی سامراج سے آزادی ملنے کے بعد انہوں نے 16 سال تک بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ نہرو نے جدید ہندوستان کے موجودہ نظام کو ڈھالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نہرو کے والد موتی لعل نہرو بھی بڑے سیاسی لیڈر، سماجی کارکن اور وکیل تھے۔ وہ دو بار انڈین نیشنل کانگریس کے صدر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.