وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے صحت مراکز میں کافی مقدار میں ویکسین دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا۔ جس اسٹاک کا انہوں نے معائنہ کیا ہے۔ تاہم ان کے دعوے اور زمینی حقائق میں کافی تضاد ہے۔
اس طرح ضلع میں ویکسینیشن مہم کے دعوے ناکام ثابت ہورہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے تک یومیہ 10 ہزار سے زیادہ ویکسین دی جارہی تھی۔لیکن اب یہ تعداد 6 سے 7ہزار کے درمیان سمٹ گئی ہے۔
عالم یہ ہے کہ ویکسینیشن کے مراکز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی مزید ہدایات تک لوگ بغیر کسی سلاٹ ویکسین حاصل کیے سرکاری اسپتالوں میں نہیں جاسکیں گے۔
ویکسینیشن کے لئے لمبی قطار میں لوگ گھنٹوں کھڑے نظر آئے لیکن ویکسینیشن شروع ہونے کے فوراً بعد ہی قلت شروع ہوگئی۔ بہت سارے لوگوں کو بغیر ٹیکے لگائے مرکز سے لوٹا دیا گیا۔
حفاظتی ٹیکوں کے عمل کے سلسلے میں سہولیات میں بار بار تبدیلی کے باعث لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ ہفتے تک لوگوں کو موقع پر اندراج کر کے ویکسینیشن کا موقع ملا تھا، لیکن آج صرف سلاٹ بک کرانے والوں کو ہی ٹیکہ لگایا گیا۔ اس کی وجہ سے جو لوگ بغیر کسی سلاٹ کے ٹیکہ لگوانے آئے تھے انہیں مایوس واپس ہونا پڑا۔ اس کے باوجود بد نظمی کے باعث لوگ قطاروں میں کھڑے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: فلاحی اسکیموں کو بر وقت نافذ کرنے کی ریاستی وزیر صحت کی ہدایت