ETV Bharat / state

Vaccination for Hajj Pilgrims in Bareilly: بریلی میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن اور تربیتی کیمپ - ٹیکہ کاری کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں

بریلی ضلع ہسپتال میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر میسم عباس اور شریف احمد نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔ لہذا، عازمین حج کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام عازمین حج نے نامکمل معلومات کی وجہ سے کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔Vaccination for Hajj Pilgrims in Bareilly

بریلی میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن اور تربیتی کیمپ

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 4:43 PM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی کے ضلع ہسپتال میں عازمین حج کی ٹیکہ کاری کی گئی، جس میں ضلع کی تمام تحصیلوں سے آئے عازمین حج نے شرکت کی، لیکن ضلع ہسپتال میں عدم وسائل کی وجہ سے تمام عازمین حج کو کافی مشکلان اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر بریلی حج سیوا سوسائٹی کے عہدے داران اور کارکنان نے کافی مشقت کے بعد افرا تفری پر قابو کیا۔ تمام عازمین نے ٹیکہ لگوایا اور لوگوں کو دعاؤں سے نوازا۔Vaccination for Hajj Pilgrims in Bareilly

بریلی میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن اور تربیتی کیمپ

ڈاکٹر میسم عباس اور شریف احمد نے عازمین حج کے ٹیکے لگائے۔ لیکن ضلع ہسپتال میں ٹیکہ کاری کے لیے کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔ لہذا، عازمین حج کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دور دراز سے آئے تمام عازمین کو ٹیکہ کاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی۔ یہاں سے وہاں، سوائے افرا تفری کے کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ تمام عازمین نے نامکمل معلومات کی وجہ سے کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ضلع کی تمام تحصیلوں سے 30 کلومیٹر سے 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ضلع ہسپتال پہنچے عازمین حج نے اس بات پر سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا کہ عازمین کو مدعو کرنے کے بعد محکمہ صحت کا کوئی ذمہ دار افسر نہ تو حالات کا جائزہ لینے آیا اور نہ ہی عازمین کی سہولیات پر کوئی توجہ دی۔

فی الحال رضاکارانہ تنظیم 'بریلی حج سیوا سوسائٹی' کے عہدے داران اور کارکنان نے ضلع ہسپتال میں تمام انتظامات کو درست کرایا اور عازمیں کی سہولیات کے لیے تمام معلومات فراہم کرائی۔ اس موقع پر پہنچے اتر پردیش حج کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ایس ای ہدیٰ نے کہا کہ عازمین کی سہولیات کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس دوران ایک دلچسپ معاملہ یہ بھی دیکھنے کو ملا کہ ضلع بریلی کے دیہی علاقے میں فتح گنج مغربی قصبہ ہے۔ جہاں تقریباً سات مساجد ہیں۔ اس بستی کے لوگ ہر برس ایک یا دو امام کو چندہ جمع کرکے مقدس سفر حج پر بھیجتے ہیں۔ اس مرتبہ قصبہ کے لوگ چندہ جمع کرکے دو ائمہ کو حج کرنے بھیج رہے ہیں۔ اُن دونوں ائمہ میں سے ایک امام ویکسین لگوانے آئے تو اُنہوں نے تمام اہل بستی، دیگر شہیروں اور تمام مسلمانانِ قوم کو بھی دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:

Haj-2022 Pilgrims: عازمین حج کو انتظامی واجبات جمع کرنے کی ہدایات

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.