ETV Bharat / state

اترپردیش: پٹری ٹوٹنے سے ریل آمدو رفت متأثر

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 1:27 PM IST

ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے چٹخنے سے دہلی۔ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ریل آمد ورفت متأثر رہا۔

اترپردیش: پٹری ٹوٹنے سے ریل آمدو رفت متأثر
اترپردیش: پٹری ٹوٹنے سے ریل آمدو رفت متأثر

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے چٹخنے سے دہلی۔ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ریل آمد ورفت تقریبا 32 منٹ تک متأثر رہا۔

بھرتنا کے اسٹیشن ماسٹر وشنو پرتاپ نے کہا کہ پیر کی صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر ’کی مین‘معمول کے مطابق ریل پٹریوں کا معائنہ کررہے تھے۔ بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے مشرق کی طرف پول نمبر 1136 کے 18 اور 20 کے درمیان پٹری چٹخی ہوئی ملی۔ جس کی اطلاع افسران کو دی گئی۔ اسٹیشن ماسٹر نے تیز رفتار جارہی نان اسٹاف مال گاڑی کو پورٹر راکیش کے ذریعہ فلیش ریڈ سگنل دکھایا۔

مال گاڑی کے ڈرائیورنے ایمرجنسی بریک لگا کر مال گاڑی کو روک دیا۔ وہیں پیچھے سے آرہی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔ تکنیکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پٹری کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ 32 منٹ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کا دوبارہ آغاز ہوسکا۔

موسم سرما کے شروع ہوتے ہی عموما اس طرح سے ریل پٹریوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ماہرین ایسا مان کر چلتے ہیں کہ ریل کی پٹریوں کے سکڑنے کے عمل کی وجہ سے پٹریاں ٹوٹتی ہیں اور جس میں لاپرواہی کی وجہ سے حادثے ہوجاتے ہیں۔

Intro:Body:

uttar pradesh: trains suspended due to break down of railtrack

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.