ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اس کے بعد بھی کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد کم نہیں ہو رہی ہے، تو وہیں وہیں اتر پردیش میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعد اب 209 تک پہنچ گئی ہے۔
وہیں اتر پردیش میں کرونا وائرس تیزی پھیل رہا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہفتہ کی صبح ضلع آگرہ میں 25 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے، جبکہ ہاترس ضلع میں چار نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ تو وہیں مہاراج گنج میں چھ نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔
اس طرح اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 209 ہوگئی ہے، جو محکمہ صحت کے لئے باعث تشویشناک ہے۔