تبلیغی جماعت کے لوگوں میں كورونا وائرس کےانفیکشن نے ملک میں تشدد کے حالات پیدا کر دیے ہیں۔
تبلیغی جماعت کے لوگوں پر كورونا کے انفیکشن كو پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے سلسلے میں نائب شہر قاضی نے عوام كو یقین دہانی کرائی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی افراد کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی ۔
میرٹھ میں كورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد كو دیکھتے ہویے۔ علماء نے دینی مدارس كو بھی آئسولیشن وارڈ بنائے جانے کی تجويز انتظامیہ کے سامنے پیش کی ۔تاکہ ضلع انتظامیہ كو قرنطنیہ کے مریضوں كو آئیسو لیٹ کرنے میں کوئی دشواری نہ پیش آیے ۔