اترپردیش کے کانپور کے بٹھور تھانہ میں تعینات ایک داروغہ کا اپنے ڈیوٹی پر رہتے ہوئے مجرموں کو کس طرح سے پکڑا جاتا ہے اور کس طرح سے چھوڑا جاتا ہے اس پر خلاصہ کر رہا تھا تبھی کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا ۔
رشوت لینے کے کئی معاملے کو قبول بھی کر رہا ہے ۔ اپنے آپ کو دبنگ بتاتے ہوئے تھانہ دار کو روپیہ نہ دینے کی بات بھی کہہ رہا ہے ۔ساتھ ہی کچھ معاملے میں رشوت کے لئے گئے پیسہ کا حصہ بانٹ بھی کیا جانا بھی بتا رہا ہے ۔
وہ کس کس طرح سے رشوت کا پیسہ لیتا اور کن کن حکام کو بانٹتا ہے ، سپاہی سے لیکر آفس تک میں کس کس کو بانٹا جاتا ہے، داروغہ چونکہ بہت ظالم قسم کا تھا۔ اس لیے اس ویڈیو کو وائرل ہوتے ہی اعلی حکام میں کھلبلی مچ گئی ۔
ایس پی نے ویڈیو کے بارے میں جانکاری کرتے ہوئے اس کی تحقیق کرنے کے لئے ایک کمیٹی متعین کردی کمیٹی نے پہلی نظر میں ویڈیو میں جو کچھ دیکھا اس کے مطابق داروغہ کو مجرم قراردیتے ہوئے اسےمعطل کردیا ۔
مزید تحقیق کے لئے ویڈیو کو لیبوریٹری میں جانچ کے لئے بھیج دیا ۔ لیبوریٹری جانچ میں اگر ویڈیو صحیح پایا گیا تو داروغہ کی نوکری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔
بٹھور تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر خود کو بڑا دبنگ قرار دیتے ہوئے حکومت میں اپنے رسوخ بھی بتاتا ہے وہیں بٹھور حلقہ کے ایم ایل اے کا خود کو رشتےدار بتاتا ہے ۔