آج ریلوے روڈ پر واقع لاجپت نگر کالونی کے تیراہے پہنچے لوگوں نے پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر گجراج رانا نے کہا کہ پاکستان میںہر روز اقلیتوں ہندو اور سکھوں پر ظلم و ستم کے واقعات سامنے آرہے ہیں،
وہاں ہندو اور سکھ لڑکیوں کا زبردستی مذہب تبدیل کرایاجارہاہے ، جو ناقابل برداشت ہے۔ پروفیسر گرُوندر سنگھ چھابڑ اور یوتھ پنجابی کلب کے صدر گروجوت سنگھ سیٹھی نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی جائے پیدائش ، ننکانہ صاحب کے گوردوارے میں پتھراؤ کے واقعے کی وجہ سے پنجابی سماج میں سخت غم و غصہ ہے۔
ایسی قابل مذمت حرکتیں کرنے والے نہ صرف سکھوں کے بلکہ اسلام اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ ہرویندر سنگھ بیدی اور دلیپ ملہوترا، سابق پرنسپل دھرمپال مہاجن ، بی جے پی شہر صدر وپن گرگ ، آئی آئی اے کے سابق چیئرمین وجے گردھر نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
وہیں اترپردیش سکھ فورم کے اجلاس میں ننکانہ صاحب گوردوارہ میں شرپسندوں نے سنگساری کی شدید مذمت کی۔