اترپردیش میں ضلع گوتم بودھ نگر کے اساتذہ کو ویبنار کے ذریعے ٹیچرس اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ آن لائین پروگرام میں بتایا گیا کہ اساتذہ معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہذا ان کی رہنمائی موثر ثابت ہوتی ہے۔
اورنٹیشن پروگرام میں ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر اور ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نیرج تیاگی نے کہا کہ صحیح معلومات اور روک تھام کورونا انفیکشن کی روک تھام کا بہترین طریقہ ہے۔
یونیسف کی امیہ شنکر نے اسٹیگما اینڈ ڈسکریمیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے متعلق نئے معلومات کا انکشاف ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو کسی چیز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔
پروگرام میں سنٹر فار ایڈوکیسی اینڈ ریسرچ (سیفر) کے قومی پروجیکٹ لیڈ، رنجنا درویدی نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ بچوں کو اچھی عادات و اطوار اپنانے کی تربیت دیں کیونکہ وہ بہتر طریقے سے بچوں اور سرپرستوں کو پیغام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کا سب سے اچھا علاج احتیاط ہے۔