اترپردیش کے علیگڑھ ضلع مجسٹریٹ نے کل سبھی مجسٹریٹز کے ساتھ خاص میٹنگ کی اور یہ طے پایا کہ آج سے سبھی ضروری سامان کے لیے دوکانیں صبح 7 سے 11 کے بجائے 6 بجے سے 10 بجے تک ہی کھلیں گی اور لاک ڈاؤن میں بھیڑپرقابو پانے کے لیے آڈ۔ایون نظام کے مطابق ضروری سامان خریدنے کے لیے گاڑیاں بازار میں چلیں گے۔
علیگڑھ میں گاڑیوں کا اوڈ ایون نظام آڈ۔ایون نظام کے مطابق گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر پر آخری نمبر تاریخ کے مطابق ہونا چاہیئے اگر تاریخ آڈ ہے تو اوڈ نمبر کی ہی گاڑی چلے گی اور ایون ہے تو ایون نمبر کی۔علیگڑھ میں گاڑیوں کا اوڈ ایون نظام آج وہ گاڑیاں جن کے رجسٹریشن کا آخری نمبر 1 ،3 ،5 ،7 اور 9 ہوگا وہی سڑکوں پر نظر آئیں۔ کل جن کا رجسٹریشن کا آخری نمبر نمبر 0، 2 ،4 ،6 ،8 ہوگا وہ گاڑیاں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ واضح رہے علیگڑھ انتظامیہ نے یہ فیصلہ دو روز قبل کورونا وائرس کے پوزیٹیو مریض ملنے کے بعد لیا گیا۔ انتظامیہ کے آڈ ۔ایون نظام کے فیصلے کو تھانہ سول لائن شمشاد مارکیٹ کے دکانداروں نے صحیح قرار دیا۔علیگڑھ میں گاڑیوں کا اوڈ ایون نظام یہ ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے بازاروں میں بھیڑ کم ہوگی اور لوگ ضرورت پرہی گھر سے نکلیں گے۔