ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Municipal Elections 2023: زینب جہاں نے ٹھکرایا بی جے پی کا ٹکٹ، آزاد امیدوار کے طور پر الکشن لڑنے کا اعلان کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور ضلع کی پنتے پور نگر پنچایت سیٹ سے زینب جہاں نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ قبل ازیں بے جے پی نے انہیں امیدوار بنایا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ Nusrat Jahan rejected bjp ticket

زینب جہاں نے ٹھکرایا بی جے پی کا ٹکٹ
زینب جہاں نے ٹھکرایا بی جے پی کا ٹکٹ
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 10:02 AM IST

سیتا پور: یوپی بلدیاتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ تمام جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف سیتا پور میونسپل انتخابات میں بی جے پی امیدوار نے پارٹی کی طرف سے دیے گئے نشان کو مسترد کر دیا اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ سیاست میں سب سے بڑا مقصد جیتنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے امیدوار آخری وقت میں کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ ایسا ہی کچھ سیتا پور ضلع کی پنتے پور نگر پنچایت سیٹ پر ہوا۔ یہاں بی جے پی کی طرف سے واحد درخواست نگر پنچایت کے سابق صدر عروج عالم کی اہلیہ زینب جہاں نے دی تھی۔ ان کے دعوے کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے انہیں پارٹی کا باضابطہ امیدوار قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام بھی جاری کیا لیکن 17 اپریل کو زینب جہاں نے اچانک بی جے پی کے نشان کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی کے نشان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

مزید پڑھیں: UP Municipal Elections عآپ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی

اہم بات یہ ہے کہ 16 اپریل تک زینب جہاں کو بی جے پی کی حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہی بی جے پی میں ہلچل مچ گئی۔ بی جے پی عہدیداروں نے اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ لیکن مقامی لوگوں کے مطابق پنتے پور نگر پنچایت علاقہ مسلم اکثریتی آبادی والا علاقہ ہے۔ یہاں بی جے پی امیدوار کے جیتنے کے امکانات بہت کم تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا زیادہ آسان سمجھا۔ دوسری طرف اگر ہم 2017 کے شہری انتخابات کی بات کریں تو بی جے پی کے پنکج سنگھ 239 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر تھے۔ جبکہ زینب جہاں کے شوہر عروج عالم 2089 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.